|
پاک چائنہ انڈسٹریل زون کھیوڑہ ، پنڈدادنخان ، جلالپور اور ان سے منسلک اضلاع کیلیے بہت ہی اہم ترقیاتی منصوبہ کی حثیت رکھتا ہے- ایک لاکھ چھ ہزار ایکڑ پر بننے والا یہ منصوبہ ضلع جہلم کی تاریخ کو بدلنے میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا- اس کے قیام سے نہ صرف لاکھوں خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے بلکہ علاقہ کی ترقی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا- لحمہ فکریہ یہ ہے کہ اس خواب کو حقیقت کا رنگ کون دے گا
اس میگا پروجیکٹ کے تحت علاقہ میں جدید ترین انڈسٹریل پلانٹس سے علاقے میں موجود معدنیات نمک ، کوئلہ ، جپسم اور چونے کا پتھر وغیرہ کے صیح معنوں میں استعمال کو اہم بنایا جائے گا- فوٹو گرافک سروے کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں پاک چائنہ انڈسٹریل سٹیٹ کا قیلم ہر لحاظ سے ممکن ہے مگر چند شرپسند عناصر اس کے تفصیلی زمینی سروے میں روکاوٹ بن کر ہماری تحصیل کو ترقی کے میدان سے پچھے دھکیلنے میں اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف چند سیاسی جماعتیں اس انڈسٹریل زون کے قیام کو علاقے کی غریب عوام کا حق سمجھتی ہیںجن میں “پاکستان تحریک انصاف“ سر فہرست ہے- ضلع جہلم کی اس پسماندہ تحصیل پنڈدادنخان میں پاک چائنہ انڈسٹریل سٹیٹ سے علاقہ کی بےروزگاری میں زبردست کمی آئے گی- اس کے قیام سے نہ صرف غربت بلکہ علاقہ میں موجودہ سابقہ پانی ، بجلی ، صفائی اور صحت جیسے دیگر مسائل کو حل کرنے کے مواقع بھی میسر آئے گے-
خدایا ! ملک کے اندھے حکمرانوں سے ہر غریب کی التجا ہے کہ اپنی جیبوں کو بھرنے سے فرصت لے کر غریب عوام کی سسکیوں کے بارے میں بھی سوچا جائے اور موجودہ لوٹ گھسوٹ کی سیاست کو ختم کر کے ملکی مفاد کومد نظر رکھا جائے- اونچے اعوانوں میں بیٹھنے والے یہ مت بھولیں کہ جس غریب کا ووٹ انھیں اونچی سے اونچی کرسی پہ بٹھا سکتا ہے تو اسی غریب کا احتجاج اس کرسی سے زمین پہ بھی لا سکتا ہے-
Categories: None
The words you entered did not match the given text. Please try again.
Oops!
Oops, you forgot something.